نئی دہلی،04 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ کے سرجیکل اسٹرائک میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بتانے پر دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال نے ان پر نشانہ لگایا ہے۔کجریوال نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا امت شاہ کے مطابق فوج جھوٹ بول رہی ہے؟ فوج جھوٹ نہیں بول سکتی، بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے،امت شاہ نے اتوار کو گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے سرجیکل اسٹرائک میں 250 دہشت گردوں کو مار گرایا۔گجرات کے احمد آباد میں’ہدف جیت‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے گزشتہ پانچ سال میں دو بڑی دہشت گرد اسٹرائک کا ذکر کیا۔امت شاہ نے کہا تھاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اري اور پلوامہ میں دو بڑی واقعات ہوئے،اري حملے کے بعد ہماری فوج نے پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک کیا اور ہمارے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیا،پلوامہ حملے کے بعد ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ اس بارسرجیکل اسٹرائک نہیں ہو سکتا،اب کیا ہو گا؟ اس وقت پی ایم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے حملے کے بعد 13 ویں دن ایئر اسٹرائک کی اور 250 دہشت گردوں کو مار گرایا۔اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروندکجریوال نے پیر کو ٹویٹ کیاکہ کیا امت شاہ کے مطابق فوج جھوٹ بول رہی ہے؟ فوج نے صاف صاف کہا ہے کہ کوئی مرا یا نہیں مرا یا کتنے مرے، یہ نہیں کہا جا سکتا،اپنے انتخابی فوائد کے لئے کیا امت شاہ اور بی جے پی کی فوج کو جھوٹا بول رہے ہیں؟ ملک کو فوج پر اعتماد ہے،کیا امت شاہ اور بی جے پی کو فوج پر اعتماد نہیں؟ ۔اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ فوج جھوٹ نہیں بول سکتی، بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے،پورا ملک فوج کے ساتھ ہے، لیکن بی جے پی فوج کے خلاف۔